بھارت اور نیوزی لینڈ ویمنزکے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائیگا

بھارت اور نیوزی لینڈ ویمنزکے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائیگا

بنگلور ( نیٹ نیوز) بھارت اور نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل آج بنگلور میں کھیلا جائے گا۔ مہمان ٹیم نیوزی لینڈ کو تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان ٹیم کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی۔ سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 15 جولائی کو بنگلور میں کھیلا جائے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی