چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 8 اکتوبر سے شروع ہوگا

چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 8 اکتوبر سے شروع ہوگا

اسلام آباد(اے این این )پاکستان سکوائش فیڈریشن کے زیراہتمام چیف آف ایئر سٹاف انٹرنیشنل سکوائش ٹورنامنٹ 8 اکتوبر سے مصحف علی سکوائش کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگا جس میں پاکستان سمیت غیر ملکی کھلاڑی شرکت کریں گے۔ ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کیلئے 25 ہزار ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے اور یہ ٹورنامنٹ 13 اکتوبر تک جاری رہے، ٹورنامنٹ کے انعقاد سے ملک میں سکوائش کھیل کو فروغ حاصل ہو گا۔ فیڈریشن کا کہنا ہے کہ اس ایونٹ کے لئے تاریخ کے بہترین انتظامات کئے جائیں گے اورکھلاڑیوں اور آفیشلز کو عالمی معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی