ٹور ڈی فرانس کا آٹھواں مرحلہ ایلکسس ووئیلر موز نے جیت لیا

ٹور ڈی فرانس کا آٹھواں مرحلہ ایلکسس ووئیلر موز نے جیت لیا

فرانس ( آئی این پی ) ٹور ڈی فرانس کا آٹھواں مرحلہ میزبان ملک کے سائیکلسٹ ایلکسس ووئیلر موز کے نام رہا۔ فرانس میں جاری سائیکل ریس کا آٹھواں مرحلہ رینس سے مرڈی بریٹیجن تک 181 اعشاریہ 5 کلومیٹر کے فاصلے پر مشتمل تھا۔ سائیکلسٹس نے ریس میں ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کے لیے خوب زور لگایا۔ میزبان ملک کے ایلکسس ووئیلر موز نے مقررہ فاصلہ 4 گھنٹے 20 منٹ 55 سیکنڈز میں طے کر کے مرحلہ اپنے نام کیا۔ آئرلینڈ کے سائیکلسٹ ڈینیئل مارٹن 5 سیکنڈ کے فرق سے دوسری پوزیشن کے حقدار قرار پائے۔ سپینش ایلجینڈرو والورڈی تیسرے جبکہ سلواکیا کے پیٹر ساگن چوتھے نمبر پر رہے۔ سابق عالمی چیمپئن کرس فروم نے ریس میں مجموعی طور پر پہلی پوزیشن پوزیشن پر قبضہ جمالیا ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی