پاکستان نے 12 سال بعد سری لنکا کے خلاف ڈمبولا میں کامیابی سمیٹی
دمبولا (آئی این پی) پاکستان نے 12 سال بعد سری لنکا کے خلاف ڈمبولا میں کامیابی سمیٹی ، پاکستان نے یہاں آخری مرتبہ 10 مئی 2003ء کو میزبان سری لنکا کو ہرایا تھا۔ رانگیری دمبولا انٹرنیشنل سٹیڈیم سری لنکا کیلئے خوش بختی کی علامت سمجھا جاتا ہے جہاں میزبان ملک نے گزشتہ تین میچز میں بھارت، نیوزی لینڈ اور پاکستان کو شکست سے دوچار کیا تھا۔ پاکستان نے یہاں آخری مرتبہ 21 جون 2010ء کو ایشیاء کپ کے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست کی ہزیمت سے دوچار کیا تھا۔