ایشین سینئر مینز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ ستمبر میں تھائی لینڈ میں کھیلی جائیگی
لاہور( سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیم رواں سال شیڈول 45 ویں ایشین سینئر مینز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔ چیمپئن شپ ستمبر میں تھائی لینڈ میں کھیلی جائے گی، پہلے یہ چیمپئن شپ جولائی میں نیپال میں کھیلی جانی تھی لیکن طوفانی زلزلے کے باعث اسے دو ماہ کیلئے ملتوی کر دیا گیا تھا اور نیپال نے کی اس کی میزبانی بھی تھائی لینڈ کو سونپ دی تھی، اب یہ ایونٹ 3 ستمبر سے تھائی لینڈ میں شروع ہو گا۔ پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن (پی ڈبلیو ایف) کے نائب صدر راشد محمد نے کہا ہے کہ ایونٹ کے ملتوی ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو مزید تیاری کرنے میں مدد ملی ہے۔ اور اس کا چیمپئن شپ میں ٹیم کو فائدہ ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ہمارے چار تن ساز اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور ان تن سازوں کو مزید تیاری کا موقع فراہم کرنے کیلئے ہم نے ستمبر تک کیمپ کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔