ڈاکٹر ایم اے شاہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ آج شروع ہوگا

ڈاکٹر ایم اے شاہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کا ناک آؤٹ مرحلہ آج شروع ہوگا

کراچی(اے این این)بیسویں ڈالر ایسٹ ڈاکٹر ایم اے شاہ رمضان کرکٹ ٹورنامنٹ کے ناک آوٹ مرحلے کا آغاز آج پیر سے ہورہا ہے۔ اس ٹورنامنٹ کی میزبانی اصغر علی شاہ اسٹیڈیم کو دی گئی ہے۔پیر کو پہلا کوارٹر فائنل ڈالر ایسٹ اور کاف انجینئرنگ کے درمیان کھیلا جائے گا۔اسی دن عمر ایسوسی ایٹسکا مقابلہ سونی ایسوسی ایٹس سے ہوگا۔منگل کودبئی اسلامک بینک اور آزاد کلب جبکہ ریو موبائل کا میچ ٹچ می کی ٹیم سے ہوگا۔

سیمی فائنل بدھ اور فائنل جمعرات کو ہوگا۔ٹورنامنٹ کی انتظامیہ کا کہناہے کہ ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی