آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم رواں ماہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کریگی

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم رواں ماہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کریگی

سڈنی( نیٹ نیوز)آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم رواں ماہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کا دورہ کرے گی ۔دورہ کے دوران آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ، واحد ٹیسٹ میچ اور تین ٹوئنٹی 20میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی جبکہ آئرلینڈ کے خلاف بھی تین ٹوئنٹی 20میچز کھیلے جائیں گے ۔

آسٹریلوی ٹیم پہلے مرحلے میں انگلینڈ کے خلاف تین ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 21 جولائی، دوسرا ایک روزہ میچ 23 جولائی، تیسرا ایک روزہ میچ 26 جولائی کو کھیلا جائے گا ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی