یوسین بولٹ رواں ماہ لندن سالانہ گیمز میں ایکشن میں دکھائی دینگے

یوسین بولٹ رواں ماہ لندن سالانہ گیمز میں ایکشن میں دکھائی دینگے

جمیکا ( نیٹ نیوز) دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ اور چھ مرتبہ کے اولمپک چیمپئن یوسین بولٹ رواں ماہ شیڈول لندن سالانہ گیمز میں شرکت کریں گے۔ گیمز 24 سے 26 جولائی تک اولمپک سٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔ 100 اور 200 دوڑ کے عالمی چیمپئن یوسین بولٹ کو رواں برس فٹنس مسائل نے گھیر رکھا ہے اور ان دنوں بھی وہ بحالی صحت کے عمل سے گزر رہے ہیں لیکن 24 جولائی سے وہ دوبارہ میدان میں اترنے کیلئے تیار ہیں۔ 28 سالہ بولٹ نے رواں سال اب تک پانچ دوڑوں میں حصہ لیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی