فیڈریشن ہاکی ٹیم کی بد ترین کارکردگی کی ذمہ دار ہے

فیڈریشن ہاکی ٹیم کی بد ترین کارکردگی کی ذمہ دار ہے

لاہور( مانیٹر نگ ڈیسک) اولمپک کوالیفائی راؤنڈ میں پاکستان ہاکی کی بدترین کارکردگی پر فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے رپورٹ وزیر اعظم سیکرٹریٹ میں جمع کروادی نجی ٹی وی کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے اولمپک کوالیفائی راؤنڈ میں پاکستان ہاکی ٹیم کی بدترین کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد رپورٹ جاری کی ہے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے قومی ٹیم کی تیاری میں پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے داروں پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدے داروں نے ہاکی ٹیم کی تیاری میں کوئی کردار ادا نہیں کیا ہے اس لئے فیڈریشن میں تبدیلی ناگزیر ہوچکی ہے صدر اور سیکرٹری عہدے کی مراعات تو لیتے ہیں مگر کام نہیں کرتے ہیں فیڈریشن نے بیلجئم میں کھلاڑیوں سے زبردستی استعفی مانگے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کو جدید تقاضوں کے مطابق نہیں چلایا گیا ہے ذرائع کے مطابق کمیٹی نے یہ سفارش بھی دی ہے کہ اہل اور جدید ہاکی جاننے والے لوگوں کو آگے لانے کی ضرورت ہے کھلاڑیوں کے مالی مسائل دور کرنے اور ان کو نوکریاں دینے کی بھی تجاویز دی گئیں ہیں ذرائع کے مطابق فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے پاکستان ہاکی ٹیم کی تاریخ کی بدترین کارکردگی پر رپورٹ وزیر اعظم سیکرٹریٹ جمع کروادی ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی