عید پر پیش کی جانے والی فلم ’’رانگ نمبر‘‘کے فنکاروں کاکرکٹ میچ

عید پر پیش کی جانے والی فلم ’’رانگ نمبر‘‘کے فنکاروں کاکرکٹ میچ
عید پر پیش کی جانے والی فلم ’’رانگ نمبر‘‘کے فنکاروں کاکرکٹ میچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)عید کے موقع پر عام نمائش کے لئے پیش کی جانے والی فلم ’’رانگ نمبر‘‘میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے فنکاروں نے کراچی کے مقامی سٹیڈیم میں کرکٹ میچ کھیلا۔اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر یاسر نواز سمیت اداکاروں عدنان صدیقی ،دانش تیمور،دانش نواز ،سوہائے ابڑونے خوب ہلہ گلہ کیا۔یہ میچ فلم کی پروموشن کا ایک حصّہ تھا عدنان صدیقی ،دانش تیمور،دانش نواز ،سوہائے ابڑواور دیگر کا کہنا تھا کہ اس میچ سے فلم کی پروموشن تو ہوئی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ سب دوستوں کو مل بیٹھنے کا بہانہ ملاہے یہ سلسلہ بہت شاندار ہے ۔
اس کو مستقبل میں بھی جاری رہنا چاہیے۔ فلم ’’رانگ نمبر‘‘کے نمایاں کردار جاوید شیخ،شفقت چیمہ،دانش تیمور اور سوہائے علی ابڑو نے ادا کئے ہیں۔پروڈیوسر اور ڈائریکٹر اس فلم کی کامیابی کے لئے بہت پُر امید ہیں۔

مزید :

کلچر -