شردھا کپور کی ’’ رام لکھن‘‘ کے ری میک میں کام کرنے کی تردید

شردھا کپور کی ’’ رام لکھن‘‘ کے ری میک میں کام کرنے کی تردید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے فلم ’’ رام لکھن‘‘ کے ری میک میں جلوہ گرہونے کی خبروں کی تردید کر دی ۔ اپنے ایک بیان میں اداکارہ نے کہا کہ فلمساز کرن جوہر اور روہیت شیٹھی نے ’’ رام لکھن ‘‘ کے ری میک کے سلسلے میں ان سے رابطہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی ان کی ان سے بات ہوئی ہے تاہم وہ دھرما پروڈکشن کے ساتھ کام کرنا پسند کرینگی۔ واضح رہے کہ اداکارہ کی فلمیں ’’ ایک ویلن ‘‘ عاشقی ٹو ‘ حیدر‘‘ اور ’’ اے بی سی ڈی ٹو‘‘ باکس آفس پر کامیاب رہیں۔ ان کی آنے والی فلموں میں ’’ راک آن ٹو ‘‘ اور ’’ باغی ‘‘ شامل ہیں۔

مزید :

کلچر -