خصوصی ٹرانسمیشن روح رمضان کی کامیابی میں انور حسین کی لازوال کارکردگی

خصوصی ٹرانسمیشن روح رمضان کی کامیابی میں انور حسین کی لازوال کارکردگی

لاہور( کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی ویژن کے مقبول پروگرام روح رمضان کی کامیابی میں جس طرح ادارہ کے مختلف شعبے اپنا کردار بخوبی سر انجام دے کر اس کی کامیابی کی ضمانت بن رہے ہیں اسی طرح لاہور مرکز کے شعبہ مارکیٹنگ بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔ڈپٹی کنٹرولر مارکیٹنگ انور حسین کی کاوشیں بہت قابل تعریف ہیں اس پروگرام کی کامیابی میں ایم ڈی محمد مالک کے بعد ان کا کردار بہت اہمیت کاحامل ہے اور جس طرح وہ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کررہے ہیں اور اپنے شعبہ کی جانب سے کردار پیش کررہے ہیں اس پر ایم ڈی محمد مالک کی جانب سے ان کو بھرپور سراہا جانا چاہئیے تاکہ وہ پہلے سے زیادہ محنت کریں ایسے افراد کسی بھی ادارہ کی ترقی میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے ہیں جن کو ضرور پزیرائی ملنی چاہئیے ۔اس حوالے سے انور حسین کا کہنا ہے کہ ادارہ کی ترقی ہی میرا مشن ہے اور اس کیلئے ہی میں اپنی صلاحیتوں بروئے کار لارہا ہوں اس پروگرام کی مقبولیت میں سب کا بھرپور کردار ہے خاص طور پر ایم ڈی محمد مالک جس طرح اس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے۔

پاکستان ٹیلی ویژن قومی ادارہ ہے جو شائقین کی پسند کا خیال رکھتا ہے اسی لئے آج نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اس چینل کو سب سے زیادہ پسند کیا جارہا ہے ۔

مزید : کلچر