مصنف و اداکار افتخار افی کی رہائشگاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام

مصنف و اداکار افتخار افی کی رہائشگاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام
مصنف و اداکار افتخار افی کی رہائشگاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام

  

لاہور(فلم رپورٹر)معروف مصنف و اداکار افتخار افی کی رہائشگاہ پر افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں شوبز کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس افطار ڈنر میں شرکت کرنے والوں میں سینئر اداکار راشد محمود،خالد بٹ،گلوکار اسرار،ڈائریکٹر اے حفیظ،آغا عباس،عمران سائیں،حیدر نقوی،عاصم رضا،ٹھاکر لاہوری،وقار اشرف،اشفاق حسین،کاشف محموداور نذیر انجم کے نام نمایاں ہیں ۔اس موقع پر ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے افتخار افی نے بتایا کہ میں گزشتہ کئی سالوں سے اپنے گھر پر افطاری کا اہتمام کررہا ہوں جس میں میرے ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد شرکت کرتی ہے میں اپنی اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر افطاری میں شرکت کرنے والے دوستوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں

تمام دوست مجھ سے اتنی محبت کرتے ہیں جس کا تصور ممکن نہیں ہے۔افتخار افی نے کہا کہ ماہ صیام برکتوں اوررحمتوں کا مہینہ ہے۔

اللہ پاک نے قرآن پاک بھی اسی ماہ میں مکمل کیا اوراس پاک کتاب میں دنیا جہاں کے تمام مسائل کا حل موجود ہے۔ جہاں تک بات روزے کی اہمیت اورمقصد کی ہے تواس سے بہت سے لوگ واقف ہیں اوربہت سے لوگ جانتے بوجھتے بھی ایسی کوتاہیاں کربیٹھتے ہیں جن کا منع فرمایاگیاہے۔ اس ماہ میں ہمیں زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہیے ۔خالد بٹ اور راشد محمود نے کہا کہ افتخار افی کا پیار اور خلوص ہمیں ہر سال یہاں آنے پر مجبور کرتا ہے یہ اچھا فنکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین انسان ہے۔

مزید : کلچر