عمران خان پہلی بار منفی کردار میں نظر آئیں گے

عمران خان پہلی بار منفی کردار میں نظر آئیں گے

ممبئی ( نیٹ نیوز)چار سال پہلے آئی فلم’’ فورس‘‘ کا دوسرا حصہ بننے جارہا ہے جس میں بالی وڈ کے ینگ خان، پہلی بار منفی کردار میں نظر آئیں گے۔عمران خان نے اب تک جتنی بھی فلموں میں اداکاری کی ان میں ان کا کردار رومانوی اور چلبلا سا رہا ہے مگر اب پہلی بار اداکار منفی کردار میں جلوہ گر ہونگے۔ فلم ہے فورس کا سیکوئل جس کے پہلے حصے میں جان ابراہم اور جنیلیا ڈی سوزہ جلوہ گر ہوئے تھے، فلم کے پروڈیوسر ویپول شاہ نے بھی اس بات کی تصدیق کر دی ہے۔اس فلم میں عمران خان کے ساتھ کون سی اداکارہ ہونگی اس بات کا فیصلہ کرنا ابھی باقی ہے۔

مزید : کلچر