فلمساز ویپل شاہ کا فلم ’’ فورس‘‘ کا سیکوئیل بنانے کا اعلان

فلمساز ویپل شاہ کا فلم ’’ فورس‘‘ کا سیکوئیل بنانے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی ( نیٹ نیوز) بالی ووڈ نامور فلمساز ویپل شاہ نے فلم ’’ فورس‘‘ کا سیکوئیل بنانے کا اعلان کردیا ، فلم میں دبنگ گرل سوناکشی سنہا پہلی بار جان ابراہم کے ساتھ رومانس کرتی نظرآئیں گی ۔ معروف فلمساز ویپل شاہ اب فلم "فورس " کا سیکوئل بنائیں گے ۔ فلم کیلئے جان ابراہم کا نام تو پہلے ہی فائنل ہے لیکن اب سوناکشی سنہا کو بھی مرکزی کردار کیلئے منتخب کرلیا گیا ہے ۔ دونوں سْپر سٹارز کی ایک ساتھ یہ پہلی فلم ہوگی ۔ جان ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ فلم کی شوٹنگ کیلئے خاصے پرجوش ہیں ۔ فلم کی شوٹنگ رواں سال ستمبر میں شروع کی جائے گی جبکہ آئندہ سال فلم ریلیز کیلئے پیش ہوگی ۔ دونوں کی جوڑی اب باکس آفس پر کیا گل کھلائے گی یہ تو وقت ہی بتائے گا ۔

مزید :

کلچر -