ہالی وڈ کی ہارر ڈرامہ ‘‘سینِسٹر’’2 کاسنسنی خیر ٹریلرمنظرِ عام پر آ گیا
نیویارک( نیٹ نیوز)خوف اور دہشت سے بھرپور ہالی وڈ کی نئی ہارر ڈرامہ ‘‘سینِسٹر’’2کاسنسنی خیر ٹریلرمنظرِ عام پر آ گیا ہے۔2012ء میں ریلیز ہونیوالی’’سینِسٹر’’ کا سیکوئل ‘‘سینِسٹر’’2خوفناک حادثات و واقعات کی منظر کشی کرتی اس فلم کی کہانی غیر مرئی طاقتوں اور مافو ق الا فطرت مخلوق کے زیرِ اثر ایسے لوگوں پر مبنی ہے جو انسانوں کو اپنا شکار بناکر ان کا خاتمہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ہدایتکارکیارن فوئے کی دل دہلا دینے والے مناظر سے بھرپور اس فلم میں اداکارہ شانائین ساسمن ،جیمز رینسنے ، ٹیٹ الینگٹن، نکولس کنگ اورجیڈن کلین اہم کرداروں میں جلوہ? گر ہو رہے ہیں۔فوکس فیچرزکے تحت بننے والی یہ سنسنی خیز تھرل فلم رواں سال21اگست کو سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے ۔