فلم ’’درشیام‘‘ کے ٹریلر کے بعد نیا کلپ ریلیزکردیا گیا

فلم ’’درشیام‘‘ کے ٹریلر کے بعد نیا کلپ ریلیزکردیا گیا

فلم ’’درشیام‘‘ کے ٹریلر کے بعد نیا کلپ ریلیزکردیا گیا

ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکار اجے دیوگن کی سنسنی سے بھرپور نئی فلم ’’درشیام‘‘ کے ٹریلر کے بعد اس کا نیا کلپ ریلیز کر دیا گیا ہے۔ اس فلم میں اجے دیوگن کے علاوہ اداکارہ تبو بھی اہم رول ادا کر رہی ہیں، جو کہ ایک خاتون پولیس آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گی۔ شیکانت کمت کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ملائم بلاک بسٹر فلم کاری میک ہے، جس کی کہانی ایک ایسے عام آدمی اور اس کی فیملی کے گرد گھومتی ہے، جو قتل کے ایک پراسرار کیس میں بری طرح پھنس جاتی ہے۔ ایکشن اور سسپنس سے بھر پور یہ فلم 31جولائی کو دنیا بھر میں عام نمائش کے لیے پیش کی جائے گی فلم کے پروڈیوسر کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کہ فلم شائقین کو بہت زیادہ پسند آئے گی اور جس طرح فلم کی کاسٹ میں شامل اداکاروں نے فن کا مظاہرہ کیا ہے اس کو شائقین مدتوں یاد رکھیں گے ہمیشہ معیاری کام کیا ہے اور اسی وجہ سے پسند بھی کیا جاتا ہے ۔

مزید : کلچر