معیاری کام ہمیشہ کیرئیر کی اولین ترجیح رہی، مدثر حسن

معیاری کام ہمیشہ کیرئیر کی اولین ترجیح رہی، مدثر حسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کلچرل رپورٹر)ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دیتا ہوں اور جب تک میں اپنی اداکاری سے خود مطمئن نہیں ہوتا اس وقت تک مجھے سکون نہیں ملتا بے مثال کام کرنا میری زندگی کا سب سے بڑا خواب ہے جس کو شائقین ہمیشہ یاد رکھیں ان خیالات کا اظہاراداکار مدثر حسن نے گفتگو کرتے ہوئے کیا میں نے ہمیشہ اپنی تسکین کے لئے کام کیا ہے معیاری کام ہمیشہ معیاری ترجیح رہی ہے اور ان دنوں میں صرف لایک پراجیکٹ میں کام کررہا ہوں اور میری تمام توجہ اس جانب مبذول ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں کم مگر معیاری کام کرنے کا قائل ہوں ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل میں نے ڈرامہ سیریل برہان اور مجھے رنگ دے پروڈیوس کیا تھا اور اس کو بہت پسند کیا گیا تھا ہمیشہ جب بھی میرے کام کو پسند کیا جاتا ہے بہت خوشی ہوتی ہے پروڈکشن کی مصروفیت کی وجہ فی الحال خود ہی اداکاری نہیں کررہا ہوں میری خواہش ہے کہ میں ایک وقت میں ایک کام کروں اور جب میں پروڈکشن کی جانب توجہ دیتا ہوں تو اس وقت میں اداکاری نہیں کرتا ۔
ہمیشہ معیاری اور ایسا کام کرنے کی کوشش کی ہے جسے شائقین مدتوں یاد رکھیں پاکستان میں اس شعبہ بے پناہ ٹیلنٹ ہے ۔

مزید :

کلچر -