کھیل ’’سپیشل عید ٹیلرز‘‘میں یادگار کردار ادا کیاہے، اقراء ظفر
لاہور(فلم رپورٹر)نوجوان اداکارہ وماڈل اقراء ظفر نے کہا ہے کہ پی ٹی وی لاہور مرکز کی عید کی نشریات میں پیش کیا جانے والے طویل دورانیہ کے کھیل ’’سپیشل عید ٹیلرز‘‘میں فنّی کیرئیر کایادگار کردار ادا کیاہے۔اس ڈرامہ کو پی ٹی وی لاہور مرکز کے ایک انتہائی با صلاحیت ڈائریکٹر شوکت چنگیزی نے ڈائریکٹ کیا ہے۔شوکت چنگیزی کی ڈائریکشن میں اداکاری کرکے انسان کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے وہ ایسے تکنیک کار ہیں جن کو اپنے کام پر مکمل دسترس حاصل ہے۔ایک سوال کے جواب میں اقراء ظفر نے بتایام کہ میں اس وقت ٹی وی کے مختلف ڈراموں اور کمرشلز میں کام کررہی ہوں میری خواہش ہے کہ مستقبل میں مجھے ایک ورسٹائل آرٹسٹ کے طور جانا اور پہچانا جائے۔’’سپیشل عید ٹیلرز‘‘میں میرا رول پاور فل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے۔اس ڈرامے کے میڈیا کو آرڈینیٹر پی ٹی وی لاہور مرکز کے افسر تعلقعات عامہ محمد حیات سیف ہیں۔