تماثیل تھیٹر کو اعلیٰ اور معیاری بنانے کے لئے کوشاں ہوں،قیصر ثناء اللہ

تماثیل تھیٹر کو اعلیٰ اور معیاری بنانے کے لئے کوشاں ہوں،قیصر ثناء اللہ
تماثیل تھیٹر کو اعلیٰ اور معیاری بنانے کے لئے کوشاں ہوں،قیصر ثناء اللہ

  

لاہور(فلم رپورٹر)فلم اور تھیٹر کے معروف پروڈیوسر قیصر ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ تماثیل تھیٹر کو اعلیٰ اور معیاری بنانے کے لئے دن رات کوشاں ہوں۔میں مسعود اختر ،افضال احمد،سہیل احمد،نذیر ضیغم اور منیر راج کے نقش قدم پر چلتا ہوا مکمل فیملی ڈرامہ پیش کرنا چاہتا ہوں۔ تماثیل کی جدید طرز پر تزین وآرائش کے ایک سال مکمل ہونے پر ’’پاکستان‘‘سے گفتگو کررہے تھے۔قیصر ثناء اللہ نے کہا کہ تماثیل تھیٹر میں فنکاروں کو ذومعنی جملے اور فحاشی کی قطعاً اجازت نہیں ہے۔ تھیٹر کی مزید بہتری کے لئے پرویز کلیم،عرفان کھوسٹ سمیت دیگر سینئرز سے مشارت کی جائے گی۔

مزید : کلچر