نانا پاٹیکر نے فلم’’ ویلکم ٹو‘‘ کی ریلیز میں تاخیر کی ذمہ داری جان ابراہم پر عائد کر دی

نانا پاٹیکر نے فلم’’ ویلکم ٹو‘‘ کی ریلیز میں تاخیر کی ذمہ داری جان ابراہم ...

ممبئی( نیٹ نیوز)بالی وڈ اداکار نانا پاٹیکر نے فلم’’ ویلکم ٹو‘‘ کی ریلیز میں تاخیر کی ذمہ داری ساتھی اداکار جان ابراہم پر عائد کر دی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق نانا پاٹیکرکی ویلکم 2 کی ریلیز کے حوالے سے بہت خوش ہیں وہیں انھیں اس کی تیاری میں تاخیر پر کچھ رنج بھی ہے۔انھوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس تاخیر کے لیے فلم میں اپنے ساتھی اداکار جان ابراہم کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری فلم ایک سال میں تیار ہونے والی تھی تاہم جان ابراہم کی وجہ دیر ہوگئی ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ جان کی وجہ سے کیوں تو ہنستے ہوئے انھوں نے کہا کہ کسی کا تو نام لینا پڑتا ہے۔ نانا پاٹیکر کا کہنا ہے کہ انھیں سکون ملتا ہے کہ وہ ایسی فلم بنانے میں کامیاب ہوئے۔ واضح رہے کہ فلم4ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ اس فلم کے بارے میں نانا پاٹیکر کا کہنا ہے کہ ایک طویل عرصہ کے بعد میری کوئی فلم ریلیز ہورہی ہے اور مجھے امید ہے کہ اس سے قبل جس طرح میری فلموں کو پسند کیا گیا اسی طرح اس فلم کو بھی بہت پسند کیا جائے گا ۔

مزید : کلچر