’’رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں‘‘ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگی،شاہد رانا

’’رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں‘‘ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگی،شاہد رانا
 ’’رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں‘‘ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگی،شاہد رانا

  

لاہور(فلم رپورٹر)لالی ووڈ کے سینئر ڈائریکٹرشاہد رانا نے کہا ہے کہ فلم’’رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں‘‘ٹرینڈ سیٹر ثابت ہوگی۔اس فلم میں ندا چوہدری فنّی کیرئیر کے عروج پر نظر آئیں گی۔ندا چوہدری نے اتنی خوبصورت اداکاری کی ہے کہ دیکھنے والے بے ساختہ داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے۔شاہد رانا نے کہا ہے کہ فلم’’رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں‘‘کے دیگر فنکاروں اچھی خان،احمد بٹ اورمدھونے بھی اپنے اپنے کرداروں سے مکمل انصاف کیا ہے۔میں نے فلم کو اعلیٰ اور معیاری بنانے کے لئے بہت محنت کی ہے باقی فیصلہ دیکھنے کے بعد عوام کرے گی کیونکہ میں ان کو سب سے بہتر منصف مانتا ہوں۔یہ فلم عید کے موقع پر عام نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔

مزید : کلچر