فواد خان ایک باصلاحیت اداکار ہیں، سونم کپور

فواد خان ایک باصلاحیت اداکار ہیں، سونم کپور
فواد خان ایک باصلاحیت اداکار ہیں، سونم کپور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی اداکارہ سونم کپور نے کہا ہے کہ فواد خان ایک خوبصورت اور باصلاحیت اداکار ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سونم کپورکا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکار فواد خان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں جس کا اندازہ انہیں فواد کے ساتھ فلم ’’خوبصورت‘‘ میں کام کرکے اور گھر پران کے ساتھ بات چیت میں ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ فواد خان کم گو اورشرمیلے نظرآتے ہیں اور ان کے مداح بھی انہیں اسی قسم کے کرداروں میں پسند کرتے ہیں لیکن درحقیقت عام زندگی میں وہ بڑے زندہ دل اورپرمزاح ہیں۔واضح رہے کہ فواد خان نے سونم کپورکے ساتھ فلم ’’خوبصورت ‘‘ میں کام کیا تھا جو پاکستانی اداکارکی بالی ووڈ میں پہلی فلم بھی تھی۔

مزید :

کلچر -