ڈرامہ سیریل’’رنگ لاگا‘‘فیصل قریشی،صائمہ،نیلم منیر اور عامر قریشی چھا گئے

ڈرامہ سیریل’’رنگ لاگا‘‘فیصل قریشی،صائمہ،نیلم منیر اور عامر قریشی چھا گئے
ڈرامہ سیریل’’رنگ لاگا‘‘فیصل قریشی،صائمہ،نیلم منیر اور عامر قریشی چھا گئے

  

لاہور(فلم رپورٹر) ڈرامہ سیریل’’رنگ لاگا‘‘فیصل قریشی،صائمہ،نیلم منیر اور عامر قریشی اپنی جاندار اداکاری چھا گئے ہیں۔پروڈیوسر فہد مصطفے ٰکا میگا پراجیکٹ ان دنوں نجی چینل سے کامیابی کے ساتھ آن ائیر ہے۔ڈرامے میں فیصل قریشی،صائمہ،نیلم منیر اور عامر قریشی کی اداکاری کی جتنی تعریف کی جائے وہ کم ہے۔’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے عامر قریشی نے بتایا کہ میں’’رنگ لاگا‘‘میں روائتی ڈگر سے ہٹ کر ایک منفرد کردار ادا کررہا ہوں اس رول میں پرفارمنس کا بے حد مارجن موجود ہے ۔ایک سوال کے جواب میں عامر قریشی نے بتایا کہ میں ان دنوں سید فیصل بخاری کی فلم ’’بلائنڈ لو‘‘میں ایک اہم کردار رول ادا کررہا ہوں یہ رول بہت پاور فل ہے۔

مزید : کلچر