حرمین شریفین میں بڑی تعداد میں فرزندان اسلام اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں

حرمین شریفین میں بڑی تعداد میں فرزندان اسلام اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں
حرمین شریفین میں بڑی تعداد میں فرزندان اسلام اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں

  

جدہ(محمد اکرم اسد/بیورہ چیف)دنیا بھر سے آئے مقمرین رمضان المبارک میں حرم کعبہ اور مسجدِ نبوی شریف سے اعتکاف پر بیٹھے ہیں جبکہ سعودی عرب سے بھی بڑی تعداد میں مقیم و غیر مقیم بھی اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہے ہیں۔اس دفعہ حرمین شریفین کی انتظامیہ نے آن لائن میں بکنگ اعتکاف کے لئے شمولیت فراہم کی تھی۔رمضان المبارک میں دنیا کے طول و عرض سے فرزندان توحید عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے لئے یہاں آئے ہوئے ہیں اور مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میںہر سو زائرین اور مقمرین کی بڑی تعداد موجود ہے،جو خادم حرمین شریفین اور انکی حکومت کی طرف سے ضیوف الرحمان کی جانے والے خصوصی انتظامات سے بہر مند ہو رہے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی