مصر میں کاٹن کی درآمد پر پابندی عائد

مصر میں کاٹن کی درآمد پر پابندی عائد

قاہرہ (اے پی پی) مصر کی حکومت نے ملک میں کاٹن کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔ مصر کے ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت زراعت کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کاٹن کی پیداوار اور مقامی فصل میں اضافہ کیلئے کاٹن کی درآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے تاہم 4 جولائی سے قبل طے پائے جانے والے معاہدوں کے تحت آنے والے کارگو پر کوئی پابندی نہیں ہو گی۔ مصر کی حکومت نے 1994ء میں کاٹن انڈسٹری کو آزاد کیا تھا جس سے کسانوں کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا تھا ۔

کیونکہ وہ بین الاقوامی مارکیٹ اور کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کا مقابلہ نہیں کر سکے تھے جس کے بعد کاٹن کی پیداوار میں کمی آئی تھی۔ مصر زیادہ تر کاٹن یونان، امریکہ، برکینا فاسو اور بینن سے درآمد کر رہا ہے۔

مزید : کامرس