بھارتی سویابین، سویا آئل، مکئی اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ، چینی کی قیمتوں میں استحکام

بھارتی سویابین، سویا آئل، مکئی اور گندم کی قیمتوں میں اضافہ، چینی کی قیمتوں ...

نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی سویابین، سویا آئل، مکئی اور گندم کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا جبکہ چینی کی قیمتوں میں استحکام کی صورتحال رہی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیشنل کموڈیٹی اینڈ ڈیری ویٹو ایکسچینج میں سویابین کے اگست میں ترسیل کے معاہدے0.9 فیصد اضافے سے 3492 بھارتی روپے فی 100 کلوگرام میں جبکہ سویا آئل کے معاہدے ایک فیصد کے اضافے سے 579 روپے فی 10 کلوگرام میں طے پائے۔ مکئی کی قیمتوں میں1.4 فیصد اضافہ ہوا اور جولائی میں ہی ترسیل کے معاہدے1218روپے فی 100کلو گرام میں جبکہ گندم کے معاہدے 0.13 فیصد کی بہتری سے 1498 روپے فی 100 کلوگرام میں ہوئے

تاہم چینی کی قیمتوں میں استحکام کی صورتحال رہی اور چینی کے اکتوبرمیں ترسیل کے اہم معاہدے2475 روپے فی 100 کلوگرام میں ہوئے۔

مزید : کامرس