روز نیفت کی 2020ء تک پیداوار میں 20 فیصد اضافہ کی منصوبہ بندی

روز نیفت کی 2020ء تک پیداوار میں 20 فیصد اضافہ کی منصوبہ بندی

ماسکو(اے پی پی) روس کی توانائی کی سب سے بڑی کمپنی روز نیفت نے 2020ء تک پیداوار میں 20 فیصد اضافہ کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ 2020ء تک یومیہ تیل کی پیداوار کی شرح کو 300 ملین ٹن تک بڑھانے کیلئے منصوبہ بندی کر دی گئی ہے اور اس مقصد کیلئے کئی آف سٹریم پراجیکٹس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے 2013ء میں پیشن گوئی کی تھی کہ 2017ء تک تیل کی پیداوار مستحکم رہے گی اور اس میں سالانہ تقریباً 4 فیصد تک اضافہ ہو گا۔

مزید : کامرس