بیل آؤٹ پیکیج مشکل فیصلہ ،یونان کو یورو زون میں رہنے میں مدد ملے گی

بیل آؤٹ پیکیج مشکل فیصلہ ،یونان کو یورو زون میں رہنے میں مدد ملے گی

ایتھنز (این این آئی) یونان کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بیل آؤٹ پیکیج مشکل فیصلہ ہے،اس سے یونان کو یورو زون میں رہنے میں مدد ملے گی۔یونانی وزیر اعظم ایلکس تسپراس نے بیل آؤٹ پیکیج کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیکیج کے باعث ہم یورو زون میں رہ سکتے ہیں اگر ہم بیل آؤٹ پیکیج حاصل کرنے میں ناکام رہے تو یونان یورو زون سے باہر نکل سکتا ہے ۔ تسپراس نے کہا کہ اخراجات میں کمی اور کچھ ٹیکسوں میں اضافہ ہی ملک کو خوشحالی کی طرف واپس لاسکے گا۔ تسپراس نے کہا کہ بیل آؤٹ پیکیج پر تمام فریقین کا مل بیٹھنا خوش آئند ہے ،ہم مل کر مسئلے کا حل نکالنے میں کامیاب ہو جائینگے ۔

مزید : کامرس