کاشتکار انگور کے پھل کی پری مون سون بارشوں سے حفاظت کیلئے اقدامات کریں، محکمہ زراعت پنجاب

کاشتکار انگور کے پھل کی پری مون سون بارشوں سے حفاظت کیلئے اقدامات کریں، ...

راولپنڈی (این این آئی) محکمہ زراعت پنجاب راولپنڈی کے ترجمان نے انگور کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انگور کے پھل کی پری مون سون بارشوں سے حفاظت کیلئے اقدامات کریں۔ ترجمان کے مطابق موسم گرما میں ہونیوالی بارشیں انگور کے پھل کیلئے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہیں کیونکہ زیادہ نمی کی وجہ سے پھل پھٹ جاتا ہے اور اسے پھپھوندی لگ جاتی ہے۔ انگور کے کاشتکار پھل پکتے وقت آبپاشی بند کریں کیونکہ اس سے پھل کے پکنے میں تاخیر اور پھل کی نشوونما اور سائز بھی متاثر ہوتا ہے۔ انگور کے پھل کی برداشت دانے کا پورا سائز ہونے پر کی جائے اور گچھوں کو قینچی سے کاٹ کر برداشت کیا جائے اور انہیں ٹوکری یا کریٹ میں اس طرح رکھا جائے کہ وہ زخمی نہ ہو۔

مزید : کامرس