ایسٹرن ایئر لائنز بوئنگ سے 4.6 ارب ڈالر مالیت کے 50 طیارے خریدیگی
نیو یارک (این این آئی) چینی فضائی کمپنی چائنہ ایسٹرن ایئر لائن امریکی کمپنی بوئنگ سے 4.6 ارب ڈالر مالیت کے 50 طیارے خریدیگی۔بوئنگ حکام کے جاری بیان کے مطابق بوئنگ اور چائنہ ایسٹرن ایئر لائن کے درمیان طیاروں کی خریداری کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت بوئنگ چائنہ ایسٹرن ایئر لائن کو 50 نیکسٹ جنریشن 737-800 طیارے فراہم کریگی۔ رپورٹ کے مطابق چائنہ ایسٹرن کے بیڑے میں 430 چھوٹے اور بڑے طیارے شامل ہیں اور ایئر لائن سالانہ 80 ملین مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرتی ہے۔