آئی ایم ایف سے قرض کی قسط ملنے کے بعد روپے کی قدر بڑھ گئی

آئی ایم ایف سے قرض کی قسط ملنے کے بعد روپے کی قدر بڑھ گئی

اسلام آباد(آئی این پی) آئی ایم ایف سے قرض کی قسط ملنے کے بعد ملکی روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان سامنے آیا ہے۔ ایک ہفتے میں انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ایک پیسے کم ہوئی جبکہ کینڈین ڈالر ایک روپے سستا ہوگیا۔آئی ایم ایف سے پچاس کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کے بعد روپے کی قدر میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران اضافہ دیکھا گیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں دو روپے چھیالیس پیسے کمی ہوئی۔ اسٹیٹ بینک کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر ایک پیسہ سستا ہوگیا۔ یورو کی قدر میں پینسٹھ پیسے، کینیڈین ڈالر ایک روپے چھ پیسے، آسٹریلین ڈالر اٹھاسی پیسے جبکہ سوئس فرانک کی قدر میں ستانوے پیسے کی کمی ہوئی ہے۔

مزید : کامرس