افغانستان میں فوجی چھاﺅنی کے قریب دھماکہ ، 18 افراد جاں بحق

افغانستان میں فوجی چھاﺅنی کے قریب دھماکہ ، 18 افراد جاں بحق
افغانستان میں فوجی چھاﺅنی کے قریب دھماکہ ، 18 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک ) افغانستان کے صوبہ خوست میں فوجی چھاﺅنی کے قریب ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

افغان میڈیا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ صوبہ خوست کے قریب قائم فوجی چھاﺅنی کے قریب دہشت گرد بارود سے بھری گاڑی لے کر داخل ہوا اور اس نے اپنی گاڑی چھاﺅنی کے دروازے سے ٹکرا کر اڑا لی ۔ خود کش حملے کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ اس حملہ میں متعدد افراد زخمی بھی ہیں۔ حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ یاد رہے اس سے قبل افغانستان میں 2 دھماکے کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں 12 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور تیسرے دھماکے کے بعد یہ تعداد مجموعی طور پر 30 تک جا پہنچی ہے ۔