رمضان المبارک اللہ تبارک و تعالیٰ کی برکتوں اور رحمتوں کا مبارک مہینہ ہے، سید عبدالخبیر آزاد

رمضان المبارک اللہ تبارک و تعالیٰ کی برکتوں اور رحمتوں کا مبارک مہینہ ہے، ...

لاہور (پ ر) عالمگیری بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے بادشاہی مسجد میں اعتکاف بیٹھنے والوں کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک اللہ تبارک و تعالیٰ کی برکتوں اور رحمتوں کا مبارک مہینہ ہے اور اس کا آخری عشرہ جہنم سے نجات کا خاص عشرہ ہے اس لئے اس میں زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ و استغفار کرنی چاہیے انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں اعتکاف میں بیٹھے لاکھوں فرزاندان اسلام کو ملکی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4