27ویں کی شب ہمیں نظریہ پاکستان کی روشنی میں تقریبات کا اہتمام کرنا چاہیے، ضیاء الحق

27ویں کی شب ہمیں نظریہ پاکستان کی روشنی میں تقریبات کا اہتمام کرنا چاہیے، ...

لاہور (خبر نگار خصوصی) رمضان المبارک کے مقدس مہینہ کی 27شب کو معرض وجود میں آنے والا اسلامی جمہوریہ پاکستان قیامت کی صبح تک قائم دائم اور شاد وآباد رہے گااس دن ہمیں نظریہ پاکستان کی روشنی میں تقریبات کا اہتمام کرنا چاہیے تاکہ نوجوان نسل کو اپنی تابناک تاریخ سے آگاہی مل سکے ۔تنظیم اتحاد امت پاکستان کے زیر اہتمام 27رمضان کوچاروں صوبوں ،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں یوم نظریہ پاکستان منانے اور تقریبات اہتمام کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ مرکزی تقریب جامع مسجد حنفیہ پنج پیر داتا نگر لاہور میں ہوگی جبکہ باقی شہروں میں مرکزی تقریبات کا وسیع پیمانے پر اہتمام کیا جائے۔یہ بات چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور مشیر ہلال احمر پاکستان برائے مذہبی امور محمد ضیاء الحق نقشبندی نے گذشتہ روز تنظیم کی مرکزی ایگزیکٹو بورڈکی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اس روز نہ صرف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا بلکہ اس رات خصوصی شب بیداری میں نوافل ذکر واذکار اوراللہ کی بارگاہ میں دعاؤں کی التجا کا سلسلہ طلوع آفتاب تک جاری رکھا جائے ۔بانیان پاکستان اور شہداء پاکستان کے لیے قرآن خوانی بھی کی جائے گی جن شہروں میں تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

ان میں علی پورسیداں شریف نارووال میں پیر سیدکرامت علی حسین ، گوجرانوالہ میں پیر زادہ علامہ رضا ثاقب مصطفائی ، اوکاڑہ میں صاحبزادہ فضل الرحمن اوکاڑوی ،کامونکی میں صاحبزادہ عثمان علی جلالی، راولپنڈی میں مفتی مسعود الرحمن، وہاڑی میں پیر سید محمد اقبال شاہ،ظفروال میں علامہ احسن جاوید ،پسرور علامہ عرفان صدیقی ،سیالکوٹ میں علامہ عبدالجبار ،ساہیوال میں مفتی محمد نعیم ،جھنگ میں خواجہ نورالزمان اویسی ،ر میں علامہ جمشید الرحمن ،مرید کے میں مولانا وقاص عظیم ،شیخوپورہ حاجی اویس قادری ،کامونکی مولانا زاہد ہاشمی،فیصل آباد میں مولانا عبدالرحمن ، مولانا رضوان قادری شکرگڑھ،عبدالجبار ،چنیوٹ میں مولاناثقلین چشتی ،مریدکے میں علامہ منشاء تابش قصوری ،کرامانوالہ میں پیر سید نبیل الرحمن ،قلعہ کالروالا میں مفتی محمد افضل باجوہ،فیصل آباد میں علامہ باغ علی رضوی،رحیم یار خان میں پیر خواجہ غلام قطب الدین فریدی،کراچی مفتی جمیل احمد نعیمی ،کوئٹہ میں پیر خالد سلطان قادری ،پشاور میں مولانا شمس الرحمن شمس ،مظفر آباد آزاد کشمیر میں صاحبزادہ حمیدالدین برکتی،میر پور میں پیر سید غلام یسین شاہ ،ایبٹ آباد میں ظہور نعیمی، سکھرمیں علامہ غلام رسول قادری ، ملتان میں حافظ فاروق خان سعیدی ،پیر فضیل عیاض قاسمی موہڑہ شریف ، سوات میں علامہ عبدالرحمن نقشبندی، میانوالی میں علامہ محمد عمران ، جہلم میں مولانا محمد شاہد رضا ،کھاریاں میں علامہ شمس الدین ، حیدرآباد میں علامہ محمد ریاض ،سکھر میں علامہ مفتی محمد عارف سعیدی شامل ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4