تاجروں پرٹیکس لگانے کے تمام ریکارڈ اسحاق ڈارنے توڑدیئے ،فرخ مون

تاجروں پرٹیکس لگانے کے تمام ریکارڈ اسحاق ڈارنے توڑدیئے ،فرخ مون

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ؒ ٓؒ ٓلاہور(خبر نگار خصوصی)تحریک انصاف کے ممبرڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہورفرخ جاوید مون نے کہا ہے تاجربرادری اورغریبوں پرٹیکس لگانے کے پچھلے 60 سال کے تمام ریکارڈ اسحاق ڈارصاحب نے توڑدیئے ہیں پہلے بجلی ،گیس ،پانی کے بلوں پرٹیکسوں کی مد میں جگا ٹیکس کی وصولی جاری تھی اوراب حکومت نے تاجربرادری پر 3۔0 فیصد کا بوجھ ڈال دیا جسے تاجربرادری نے مسترد کردیا ہے جوٹیکس نہیں بلکہ حکومتی بھتا خوری ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈارصاحب کی پالیسیوں نے ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیا ہے اورمعاشی ترقی دوربین لگانے سے بھی کہیں دکھائی نہیں دے رہی جبکہ حکومتی شاہانہ اخراجات میں دن بدن مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔فرخ جاوید مون کا مزید کہنا تھا کہ ڈارصاحب مہربانی کرکے جوملک میں تاجربرادری رہ گئی ہے ان پررحم کریں اور ٹیکسوں کا بوجھ کم کرکے تاجربرادری کومضبوط کریں تاکہ ملکی معیشت کا پہیہ چلتا رہے۔