ایس ڈی او مغل پورہ کے چھاپے ،6بجلی چوروں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

ایس ڈی او مغل پورہ کے چھاپے ،6بجلی چوروں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( وقائع نگار) چیف انجینئر آپریشن لیسکو مجاہد اسلام بلا کی ہدایت پر ایکسیئن مغل پورہ چودھری شفقت محمود کی نگرانی میں ایس ڈی او مغل پورہ انجینئررانا تنویر احمد نے مغل پورہ، ملت کالونی کے علاقہ میں چھاپوں کے دوران 6 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ کر تھانہ مغل پورہ میں مقدمات درج کروا دئیے ہیں۔ اسی طرح ایس ڈی او فتح گڑھ نے فتح گڑھ اور ہربنس پورہ کے علاقہ میں پانچ بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر مقدمات درج کروا دئیے ہیں، جبکہ ایکسیئن مغل پورہ شفقت محمود کی نگرانی میں ایس ڈی او مصطفی آباد، ایس ڈی او مغل پورہ اور ایس ڈی او فتح گڑھ نے ٹیمپرڈ میٹر ہونے پر 100 سے زائد گھروں کی بجلی منقطع کر دی ہے۔ اسی طرح ایس ڈی او شالامارسب ڈویژن اقبال بھٹی نے ریکوری مہم کے دوران کاروائی کرتے ہوئے 5کروڑ54 لاکھ 80 ہزار کے نادہندگان کے دو میٹر کاٹ دئے جبکہ دو بجلی چوروں کے خلاف مقدمات بھی درج کروا دئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی او شالامار سب ڈویژن اقبال بھٹی کی جانب سے ریکوری مہم کے دوران کاروائی کی گئی جس میں حافظ محمد رفیق جو کہ 4 کروڑ 42 لاکھ 80 ہزار کے نادہندہ تھا اور بوگس تھری فیس میٹر لگا کر بجلی استعمال کر رہاتھا جبکہ عبدالغنی سٹیل جوکہ لیسکو کا 1 کروڑ 12 لاکھ روپے کا نادہندہ تھا دو نوں کے کنکشن کاٹ دئے اور ان کے خلاف کاروائی شروع کردی۔


جبکہ دوبجلی چورحسن مختار ولد مختار احمد اور عاشق ولد چنن دین جوکہ ڈائریکٹ سپلائی اور شنٹ کے ذریعے بجلی چور کر رہے تھے دونوں کے خلاف مقدمات درج کروا دئے گئے ہیں ۔