تنظیم العجم بوائے اسکاؤٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے معذوراں کی سالانہ تقریب

تنظیم العجم بوائے اسکاؤٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے معذوراں کی سالانہ تقریب

لاہور (پ ر) سماجی بہبود کی اعلیٰ روایات کی حامل اور حکومت پاکستان سے ایوارڈ یافتہ تنظیم العجم بوائے اسکاؤٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن برائے معذوراں کی سالانہ تقریب تقسیم سفید چھڑی، ویل چیئر ، سلائی مشین، راشن وغیرہ برائے مستحقین چلڈرن کمپلیکس، شاہراہ ایوان صنعت و تجارت منعقد ہوئی۔ صدارت چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ بورڈ شیخ فضل الٰہی نے کی، دیگر شرکاء میں سابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ میاں اللہ نواز، مسلم لیگی رہنما شمع بٹ، شیخ محبوب الٰہی، شیخ شان الٰہی، شیخ سجاد احمد، محمد عامر بھائی ، اظہر انعام کیانی، خرم شہزاد، شہزاد رفیق، صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکاؤٹ لیڈر سلیم عالی، عالمی سیاح مقصود چغتائی، محمد جاوید، حسن اسلام، انس اسحاق، پروفیسر توقیر شیخ شامل ہوئے اور خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ تنظیم چالیس سال سے اپنی مدد آپ کے تحت نابینا، گونگے بہرے اور جسمانی معذور افراد کے لئے کام کر رہی ہے۔ العجم انہیں ہنر سکھا کر باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرتا ہے۔ کمپیئرنگ کے فرائض مقصود چغتائی، محمد جاوید، حسن اسلام، انس اسحاق نے ادا کئے، آخر میں مخیر حضرات کا شکریہ ادا کیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 4