نوازمودی فوٹوشوٹ سے کشمیرکاز کو شدیددھچکالگا ،سرفراز نیازی

نوازمودی فوٹوشوٹ سے کشمیرکاز کو شدیددھچکالگا ،سرفراز نیازی

لاہور(پ ر)پاکستان تحریک انصاف سعودیہ کے مرکز ی رہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کواس بات کاقطعاًڈرنہیں لگتاکہ اگر خدانخوانستہ پاکستان کمزورہو اتو ان کاپیسہ ڈوب جائے گاکیونکہ ان کاسرمایہ کسی دوسرے ملک کے بنک میں محفوظ ہے۔میاں نوازشریف کوکاروبارکاطویل تجربہ ہے ،سیاست ان کے بس کی بات نہیں۔روس میں میاں نوازشریف کے ویژن کاامتحان تھا جس میں وہ بری طرح فیل ہوگئے۔حکمرانوں کی شوبازی فنکاری کوتجربہ کاری کانام دے کرعوام کوبیوقوف نہیں بنایاجاسکتا ۔پاکستان میں توانائی بحران دن بدن شدت اختیار کرتاگیا ،یہ حکمران کس قسم کے تجربہ کار ہیں ۔ سرمایہ دار حکمرانوں نے بھارت سے تجارت کیلئے کشمیر کی حریت اورشہیدوں کی حرمت کاسوداکردیا ۔میاں نوازشریف کے اپنے بھارتی ہم منصب نریندرمودی کے ساتھ حالیہ فوٹو شوٹ سے کشمیرکاز کو شدیددھچکالگا ۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف وطن واپسی پرپارلیمنٹ میں اپنے مجرمانہ رویے کی وضاحت پیش کریں ۔نوٹوں اورلوٹوں سے وزیراعظم بن جانا آسان ہے مگرویژن کسی پرچون شاپ سے نہیں ملتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان قومی ایشوزپردوٹوک اورپراعتماد اندازسے بات کرتے ہیں ۔

انشاء اللہ عمران خان وزیراعظم منتخب ہوئے توتنازعہ کشمیر کویواین سمیت دنیا کے ہرفورم پراجاگرکریں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاسی ڈکشنری میں مصلحت پسندی کاکوئی وجود نہیں ہے۔ میاں نوازشریف کے دوسرے دورمیں پرواجپائی بھی پاکستان آئے تھے مگر تنازعات جوں کے توں ہیں ،نریندر مودی کے دورہ پاکستان سے کوئی بڑابریک تھرونہیں ہوگا جب تک وہ مذاکرات کی کامیابی کیلئے سنجیدگی اوراخلاص کامظاہرہ نہیں کرتے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4