مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی ڈھکی چھپی نہیں۔ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر ملاقات فضول ہیں، حافظ ذاکر الرحمن

مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی ڈھکی چھپی نہیں۔ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) مسئلہ کشمیر پر بھارتی ہٹ دھرمی ڈھکی چھپی نہیں۔ مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر ملاقات فضول ہیں۔ مودی کا بھارت میں پاکستانی پرچم برداشت نہیں‘ پرچم پر واویلے اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت پر خاموشی قابل افسوس ہے۔ بھارت کوئی سنجیدہ نہیں بلکہ انتہا پسند ملک ہے۔ ان خیالات کا اظہار اہل حدیث پاکستان کے صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی اور مرکزی جنرل سیکرٹری حافظ فیصل افضل شیخ نے لاہور 106 راوی روڈ میں دعوت افطار کے پروگرام سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھی مسئلہ کشمیر حل کروانے میں سنجیدہ نہیں۔



کشمیریوں کو آزادی اور حق خود ارادیت دیئے بغیر خطے میں قیام امن کی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔ نواز مودی ملاقات میں کشمیر اور پانی کا مسئلہ سر فہرست ہونا چاہیے تھا۔قوم تجارتی‘ ثقافتی مفادات اور محض امن کے نام پر مذاکرات قبول نہیں کرے گی۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے۔ کشمیریوں کی جد وجہد میں حصہ لینا ہمارے دین وایمان کا حصہ ہے۔ حافظ ذاکر الرحمن صدیقی نے کہا کہ شب قدر نبی آخر الزماں کی امت کے لیے خاص تحفہ ہے۔ اس کی جستجو کرنا ہر امتی کی ضرورت ہے۔ حافظ فیصل افضل شیخ نے کہا کہ بندے کے گناہ زمین سے آسمان تک بھی بڑھ جائیں تو اس عظیم رات کے حاصل ہو جانے سے اللہ تعالیٰ معاف فرما دیتا ہے۔ آئیں ذکر وفکر اور نوافل وعبادات کا خصوصی اہتمام کریں۔