بجلی کی قیمتوں میں1.86پیسے فی یونٹ کمی کو خوش آئند ہے،راجہ عدیل

بجلی کی قیمتوں میں1.86پیسے فی یونٹ کمی کو خوش آئند ہے،راجہ عدیل

لاہور (وقائع نگار)تاجر رہنما ،ایگزیکٹوممبر لاہور چیمبرز آف کامرس وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدر راجہ عدیل نے نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسمنٹ چارجز کی مد میں اپریل کیلئے بجلی کی قیمتوں میں1.86پیسے فی یونٹ کمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بجلی بلوں میں ہر ماہ کمی کی بجائے حالیہ 3روپے فی یونٹ سے زائد کیا گیا اضافہ ختم کیا جائے ۔ تاکہ انڈسٹریز کی پیداواری لاگت میں کمی ہو اور صنعتکار مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے اس کا ریلیف عوام تک منتقل کرسکیں ۔راجہ عدیل نے کہا کہ مہنگی بجلی مہنگی پیداوار کا باعث بن رہی ہے جس کی بناء پر ملک میں مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ واپڈا ذرائع کے مطابق پچھلے سالوں کی نسبت امسال پن بجلی کی پیداوار دگنی ہوگئی ہے پن بجلی سے حاصل ہونے والی بجلی پرائیویٹ پاور پلانٹ کی نسبت انتہائی سستی ہوتی ہے اور اس کی لاگت2سے اڑھائی روپے فی یونٹ ہے اس لیے واپڈا سسٹم میں شامل اس سستی بجلی کا ریلیف انڈسٹریز کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کرکے انڈسٹریز اور عوام کو دیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا جس سے ملک ترقی و خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 4