سینئر ایڈووکیٹ میاں نثارالحق انتقال کرگئے، سنگھ پورہ قبرستان میں سپردخاک

سینئر ایڈووکیٹ میاں نثارالحق انتقال کرگئے، سنگھ پورہ قبرستان میں سپردخاک

لاہور (پ ر) سینئر ایڈووکیٹ میاں نصار الحق گزشتہ روز قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔ انہیں سنگھ پورہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں جہانگیر جوجہ ایڈووکیٹ، ارشد جہانگیر جوجہ، عمران عزیز ڈپٹی اٹارنی جنرل، احمد قیوم سیکرٹری بار ایسوسی ایسن ہائیکورٹ، میاں حفیظ ایڈووکیٹ، عرفان تارڑ ایڈووکیٹ، چودھری تنویر اختر، زوہیب جمیل ایڈووکیٹ اور وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم میاں اسرار الحق سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور ڈاکٹر محمودہ کے بھائی اور میاں عمر نثار ایڈووکیٹ، میاں اسد ایڈووکیٹ اور مسز رابعہ ایڈووکیٹ کے والد تھے۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی بعد نماز عصر -123 ثریا جبیں پارک جی ٹی روڈ باغبانپورہ میں ادا کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 4