داعش جیسی تنظیمیں اسلام کو بدنام کرنے کیلئے کھڑی کی گئی ہیں،حامد رضا

داعش جیسی تنظیمیں اسلام کو بدنام کرنے کیلئے کھڑی کی گئی ہیں،حامد رضا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(خبر نگار خصوصی)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حامد رضا نے کہاہے کہ داعش جیسی تنظیمیں اسلام کو بدنام کرنے کیلئے کھڑی کی گئی ہیں ۔ حقیقی علماء جعلی جہاد کے خلاف آواز اٹھائیں ۔ حکمرانوں نے اقتدار کو دولت سازی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔بے رحم احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے۔سیاست دان اور حکمران سندھ میں رینجرز کے اختیارات کو متنازعہ نہ بنائیں ۔ چین نے بھارتی اعتراضات کو مسترد کرکے دوستی کا حق ادا کیا ہے۔امن پسندی سچے مسلمان کی شان اور پہچان ہے۔کراچی میں دہشتگردی اور کرپشن کے خاتمہ تک آپریشن جاری رہنا چاہیئے۔


ان خیالات کا اظہار انہوں نے تنظیم المساجد پاکستان کے عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قوم احتساب اور انصاف چاہتی ہے۔مشرق وسطی کے مسلم ممالک میں خانہ جنگی اسلام دشمن طاقتوں کی سازش ہے۔نواز شریف بھارتی وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں پاکستانی قوم کی امنگوں کی ترجمانی کرنے میں ناکام رہے۔قوم نواز مودی ملاقات کے اعلامیہ سے مطمئن نہیں ہے۔کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا معاملہ ہے۔مسئلہ کشمیر حل ہونے تک بھارت سے تعلقات بحال نہیں ہو سکتے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظالمانہ قوانین کا خاتمہ کرے۔عالمی امن کیلئے عالمی برادری پاکستان کا ساتھ دے۔نواز شریف کا مودی سے پاکستان میں را کی مداخلت پر بات نہ کرنا افسوسناک ہے۔پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات مایوس کن رہی۔اجلاس میں صاحبزادہ حسین رضا ایڈووکیٹ ، مفتی محمد حسیب قادری ، صاحبزادہ عمار سعید اور مفتی محمد رمضان جامی نے شرکت کی ۔