لانگ مارچ ،دھرنوں نے ثابت کردیا پی ٹی آئی جیسی ویمن فورس کسی کے پاس نہیں،علیم خان

لانگ مارچ ،دھرنوں نے ثابت کردیا پی ٹی آئی جیسی ویمن فورس کسی کے پاس ...

لاہور (جنرل رپورٹر) چئیر مین تحریک انصا ف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ گذشتہ سال کے لانگ مارچ ،دھرنوں اور شٹ ڈاؤن کی تحریک نے ثابت کردیا کہ پی ٹی آئی جیسی ویمن فورس کسی اور سیاسی پارٹی کے پاس نہیں ،دیگر جماعتوں کے مقابلے میں تحریک انصاف نے عملی طور پر خواتین کو سیاسی میدان میں زیادہ سے زیادہ جگہ دی ہے اور انشاء اللہ پارٹی خواتین آئیندہ بلدیاتی اور عام انتخابات میں بھی ہرآول دستے کا کردار ادا کریں گی اور عمران خان کو ملک گیر کامیابی دلائیں گی ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصا ف کی تبدیلی کی تحریک کا اصل انحصار نوجوان نسل اور خواتین پر ہی ہے ،سوسائٹی کے 52فیصد حصے کو سیاسی دھارے میں شامل کئے بغیر کو ئی بھی سیاسی تحریک اپنے اہداف حاصل نہیں کر سکتی ۔عبدالعلیم خا ن نے کہا کہ تحریک پاکستان کی طرح تعمیر پاکستان میں بھی عورتوں کو آگے لانا عمران خان کی سیاست کا محور ہے اس لئے پی ٹی آئی کا شعبہ خواتین انتہائی فعال اور منظم انداز میں کام کر رہا ہے ،انہوں نے کہا کہ ریحام خان کے حالیہ دورہ لاہو رمیں خواتین کے شانہ بشانہ کام کرنے کا اعلان خو ش آئیند ہے جس سے پارٹی خواتین کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں، عبدالعلیم خان نے کہا کہ انشاء اللہ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں زیادہ سے زیادہ خواتین کو پارٹی ٹکٹ دینے کی کوشش کرے گی تاکہ گراس روٹ لیول پر کام کرنے والی خواتین کی حوصلہ افزائی ہو سکے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1