پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس

پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل کا اجلاس

لاہور (خبر نگار خصوصی) پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز کوارڈینیشن کونسل کا اجلاس چیئر مین اشتیاق احمد کمبوہ کی صدارت میں منعقد ہوا ۔جس میں متفقہ طور پر ایک قرار داد منظور کی گئی جس میں وزیر اعلی پنجاب اور وزیر قانون پنجاب سے بھرپور مطالبہ کیا گیا کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق کلیریکل کیڈر کی عید سے قبل اپ گریڈیشن کا اعلان کر کے ملازمین کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کریں تاکہ لاکھوں ملازمین سوگ کی کیفیت میں عید منا نے پر مجبور نہ ہوں۔ورنہ 27جولائی سے سیکرٹریٹ میں بھرپور احتجاجی تحریک شروع کر دی جائے گی جس میں ملازمین 10بجے سے دوپہر 2بجے تک روزانہ قلم چھوڑ ہڑتال کریں گے اور دفتروں سے باہر آکر پر امن احتجاج کریں گے ۔ یہ احتجاج کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کے نو ٹیفیکیشن کے اجراء تک جاری رہے گا کیونکہ ملازمین اب مزید امتیازی سلوک بر داشت نہیں کر سکتے ۔ دیگر تمام صوبوں نے اپنے اپنے ملازمین کی کلیرکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کر دی ہے اور صوبہ پنجاب میں صرف وعدے وعید جاری ہیں اور عملی اقدامات اٹھانے سے گریز کیا جا رہا ہے جس سے ملازمین میں بے چینی پائی جا رہی ہے اس کے علاوہ دیگر مطالبات کی منظور ی کیلئے بھی بھرپور جدوجہد جاری رہے گی۔ اجلاس میں رانا نثار احمد صدر ، بختیار احمد نائب صدر ، چوہدری شاہد محمود فنانس سیکرٹری ، عبدالغفارر وائیں سیکرٹری ویلفیئر ، اعظم خان جوائنٹ سیکرٹری ، زین خان ڈپٹی سیکرٹری فنانس ، فہدعلی فاضل ، سلامت علی سمیت ایگزیکٹو ممبران کی کثیر تعداد کے علاوہ عبدالکریم اعوان پریس سیکرٹری بھی موجود تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1