کرپشن اور لوٹ مار میں موجودہ اور سابقہ حکمران آپس میں پیر بھائی ہیں،محمد جمیل

کرپشن اور لوٹ مار میں موجودہ اور سابقہ حکمران آپس میں پیر بھائی ہیں،محمد ...

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ کرپشن اور لوٹ مار میں موجودہ اور سابقہ حکمران آپس میں پیر بھائی ہیں ،قوم کے مثالی اتحاد سے ہی دونوں کا گٹھ جوڑ ٹوٹ سکتا ہے،ں ایک بیان میں انہوں نے کہاپارلیما ن میں کوئی بھی رکن صادق اور امین نظر نہیں آتا سب نے بدعنوانی اور لوٹ مار کے جھنڈے گاڑ رکھے ہیں،الیکشن کمیشن اگر ڈاکوؤں اور چوروں کیخلاف کاروائی نہیں کرسکتا توانتخابی قواعدوضوابط ہی تبدیل کر دئیے جائیں،قومی وسائل صرف چند خاندانوں کی ملکیت بن کررہ گئے ہیں،لٹیروں نے قائداعظم کے پاکستان کا تشخص ہی برباد کردیا،اسلام کا نعرہ لگانے والوں نے لوٹ مار کیلئے اسلام آباد میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں ،ملک میں عام آدمی کی حالت بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے مگر حکمرانوں کی میگا کرپشن میں کوئی کمی نہیں آئی،کمیشن اور کک بیکس کواپنا حق تصور کیا جارہا ہے،لینڈ مافیا ،بھتہ خوری،بینک ڈکیتیوں اور انسانی سمگلنگ جیسے جرائم میں ملوث لوگ حکمرانوں کے منظور نظر ہیں جنہیں عام انتخابات میں مالی مدد دینے پر مختلف طریقوں سے نوازا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا قوم اگر ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر ڈاکوؤں اور چوروں سے نجات کا فیصلہ کرلے توملک میں عوامی اقتدار کا سورج طلوع ہوسکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1