محکمہ اوقاف ومذہبی امور کو مکمل طور پر آن لائن کرنے کا فیصلہ

محکمہ اوقاف ومذہبی امور کو مکمل طور پر آن لائن کرنے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(محمد نوا ز سنگرا)پنجاب حکومت کا محکمہ اوقاف ومذہبی امور کو مکمل طور پر آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اوقاف کے زیر اہتمام زمینوں،دربارو مزارات،مساجد،مذہبی تہوار،عرس اور محکمے کے زیر کنٹرول تمام تر امور کو آن لائن کیا جائے گا، جس کے تحت کوئی بھی شہری محکمہ اوقاف کے مختلف امور تک رسائی کر سکے گا۔تفصیلات کیمطابق فیصلہ کیا گیا ہے کہ محکمہ اوقاف اور مذہبی امور میں زمینوں کو قبضہ مافیا سے واگزار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کیلئے بورڈ آف ریونیو سے بھی ریکارڈ طلب کیا گیا ہے تاکہ معلوم کیا جا ئے کہ محکمہ اوقاف کی زمینیں کہا ں کہاں ہیں دوسری طرف محکمہ اوقاف و مذہبی امور کے زیر کنٹرول درباروں،مساجد کا ریکارڈ بھی آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے تحت کوئی بھی شہری معلوم کر سکے گا کہ کون کون سا دربار یا مسجد محکمہ کے کنٹرول میں ہے اور کن تاریخوں پر عر س اور دیگر مذہبی تہوار منائے جائیں گے۔زمینوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر ایک مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن رپورٹ بھی تیا ر کی جا چکی ہے جس میں تمام زمینو ں کو ریکار ڈ پر لایا گیا ہے۔محکمے کے تمام تر امور کو آن لائن کرنے کا مقصد چور دروازنے سے محکمے کو نقصان پہنچانے والے سے کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔واضح رہے کہ محکمہ اوقاف کے حوالے سے بد عنوانی کے بہت سارے پہلومنظر عام پر آرہے تھے جس میں زمینوں پر قبضہ درباروں پر پیسے چوری اور دیگر شامل ہیں جس کیخلاف سپریم کورٹ میں بھی کیس کیا گیا کہ محکمہ اوقاف کی زمینوں کی بند ر بانٹ ہو رہی ہے جس پر سپریم کورٹ نے ایک مانیٹرنگ اینڈ ایولیشن رپورٹ تیار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔جب کہ درباروں پر بھی بہت ساری بے ضابطگیاں سامنے آرہی تھیں جس کے پیش نظر پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ محکمہ اوقاف و مذہبی امور کو مکمل طور پر کمپیوٹرائر ڈ کیا جائے تاکہ محکمے کو خسارے سے بچا کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا جائے ۔جس کیلئے کام تیزی سے جاری ہے اور بتایا گیا ہے کہ اگلے تین ماہ کے اندر محکمہ اوقاف اور مذہبی امور کو مکمل طور پر آن لائن کر دیا جائے گا اور تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔