حکمران اقتدار کے نشے میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے بھول چکے ،سعدیہ سہیل

حکمران اقتدار کے نشے میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے بھول چکے ،سعدیہ سہیل

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی جنرل سیکرٹری شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانانے کہا ہے ہے کہ حکمران اقتدار کے نشے میں عوام سے کئے گئے تمام وعدے بھول چکے ہیں اور انہیں بجلی، پانی، صحت، تعلیم جیسی بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے اربوں روپے فضول اور ناکام سکیموں پر خرچ کر رہے ہیں۔اپنی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے آئندہ انتخابات میں نواز لیگ کا پیپلز پارٹی کی طرح پنجاب سے صفایا ہو جائیگا پنجاب میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بدامنی پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں آنے والی تبدیلی کو کوئی نہیں روک سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک سڑکیں اور پل بنانے سے ترقی نہیں کرے گا بلکہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کیلئے ذاتی نہیں بلکہ ملکی اور عوامی مفادات کے فیصلے کرنا ہوں گے انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن پر جھوٹوں اور لٹیروں کا قبضہ ہے جو عوام کو جھوٹ بول کر دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1