وفاقی حکومت کے نااہل وزیر خزانہ ملکی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں،یاسر گیلانی

وفاقی حکومت کے نااہل وزیر خزانہ ملکی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں،یاسر گیلانی

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و ممبر ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی لاہور انجینئر یاسر گیلانی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے نااہل وزیر خزانہ ملکی معیشت کو تباہ کر رہے ہیں، حکومت کی کرپشن اور نااہلی کی وجہ سے ملک میں غربت ، مہنگائی اور بیروزگاری بری طرح اپنے پنجے گاڑ چکی ہے جس کی وجہ سے لوگ فاقے اور خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں لیکن بدقسمتی سے حکمرانوں کے کانوں سے جوں تک نہیں رینگتی، حکمرانوں کے پاس عوام کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اور جامع حکمت عملی نہ ہونے کے باعث آج غریب خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے کرپشن سے پاک حکومت ہی ملک میں مہنگائی کم کرسکتی ہے۔ اپنے آفس میں آئے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کی مخدوش صورتحال اور سکیورٹی پالیسیوں کے فقدان کے باعث ملک میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1