قر آن کے نظام پر عمل کر نے سے ہی مسائل حل ہوں گے، مو لا نا محمد امجد

قر آن کے نظام پر عمل کر نے سے ہی مسائل حل ہوں گے، مو لا نا محمد امجد

لاہور(جنرل رپورٹر)قر آن کے نظام پر عمل کر نے سے ہی مسائل حل ہوں گے اور بحرانوں کا خاتمہ ہو گا ،نوجوان نسل کو بے راہ روی اور گناہوں سے بچانے کے لیئے ضروری ہے کہ دین کے ضرور ی مسائل سے اگاہی کے لیئے قائم دینی اداروں کے ساتھ جوڑیں ورنہ فحاشی وعریانی کا سیلاب سب کو بہا کر لے جا ئے گا ،ملک بے شمار مسائل اور بحرانوں کا شکار ہو چکا ہے اور حا لات دن بدن خراب ہو تے جار ہے ہیں ان حا لا ت اتحاد واتفاق کی اہم ضرورت ہے ان خیا لات کا اظہار جے یو آئی کے راہنماء اور جامعہ رحمانیہ کے ناظم اعلی مو لا نا محمد امجد خان نے جامع مسجد رحمانیہ میں سالانہ محفل حسن قرأت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس تقریب سے مو لا نا قاری مؤ من شاہ،قاری انوار الحسن شاہ ،قاری عبد الغفار ڈیروی ،قاری عطاء المنان ،قاری اکمل الحسن ،قاری محمد باسق ،قاری فاروق عباسی ،قاری حما د انوار نفیس،حافظ عبد الواجد ،قاری زبیر اکمل ،حافظ عبد الصمد اور دیگر نے محفل حسن قرأت میں حصہ لیااس موقع مو لا نامجیب الرحمن انقلابی،مو لا نا مفتی شمس الحق ،حاجی محمد آصف حکیم را نا خالد سعید ،حافظ محسن امین،چوہدری ابوھریرہ اور دیگر مو جو د تھے انہوں نے کہا کہ پا کستان کو عد م استحکام کا شکار کر نا عالمی سازش ہے ان تمام تر سازشوں کا مقابلہ اتحاد واتفاق سے کیا جا سکتا ہے جس قدر اتحاد واتفاق کی اس وقت ضرورت ہے اس سے قبل نہ تھی اتحاد کی فضاقر آن کو عملی طور پر نافذ کر نے اور اس پر عمل کر نے میں ہے علماء نے کہا کہانسانیت کی نجات کے لیئے اللہ رب العزت نے اپنے اخری پیغمبرؐ کو قر آن جیسی انقلابی کتاب دے کر بھیجا مسلمان کی کا میابی اس انقلابی کتاب پر عمل کر نے میں ہے انہوں نے کہا کہ دنیا میں جو اس کتاب کو پڑھتا ہے وہ ھدایت کے راستے پر اتا جا تا ہے انہوں نے کہا کہ قر ان مجید انقلا بی نظام کی کتاب ہے جو زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی کر تی ہے قر آن جیسی انقلا بی کتاب پر عمل کر نے سے ہی عرب کا بگڑا ہوا معاشرہ دنیا کے لیئے مثال بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ معاشرے میں فکر اخرت اور خوف خدا نا پید ہو تا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان دین اسلام پر عمل کر نے سے ہی دنیا اخرت میں کا میاب ہو سکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1